سیلاب کا خدشہ، 17 اضلاع میں ہائی الرٹ، کون کون سے علاقے شامل؟

کوئٹہ(پی این آئی)سیلاب کا خدشہ، 17 اضلاع میں ہائی الرٹ، کون کون سے علاقے شامل؟صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے حوالے سے بلوچستان کے 17اضلاع کو ہائی الرٹ قرار دے کر انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کردیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں امدادی سامان بھجوادیا گیا ہے، مون سون بارشوں کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، تمام محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہائی الرٹ کیے گئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے علاقوں کے محفوظ مقامات کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے مزید بتایا کہ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع ہرنائی کے سیلابی پانی جب کہ ژوب اور شیرانی کے علاقے فلش فلڈ سے متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی این جی اوز کو بھی مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔