ایک اور صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

نوشہرہ (پی این آئی)موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکےمقامی صحافی کو قتل کردیا۔

ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اکبرپورہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صحافی ملک حسن زیب کو نشانہ بنایا۔فائرنگ سےصحافی ملک حسن زیب جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حملہ آور سینئر صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close