کوئٹہ (پی این آئی) محرم الحرام میں آج سے 10 محرم الحرام تک بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے 7، 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر آج عملدرآمد شروع ہوگیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ، کچھی، جھل مگسی، جعفر آباد، اوستہ محمد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے ان ایام میں صوبے کے 7 اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جب کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی 2 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جائیگی۔ یوم عاشورہ پر کوئٹہ میں 18 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں