سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو کتنی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے؟اہم خبر

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے 9ارکان سے پارٹی وابستگی کے حلف نامے جمع کرنا شروع کردیئے، سندھ اسمبلی میں 9ارکان آزاد گروپ کے طور پر موجود ہیں۔پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کے بعد 3خالی مخصوص نشستوں کے لئے نام پارٹی قیادت کو بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اقلیتوں کی 1مخصوص نشست کے لئے بھگوان داس بھیل کا نام تجویزکیا ، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2مخصوص نشستیں خالی ہوئی ہیں ،قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے سندھ کے 2رہنماو¿ں کے نام تجویز کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں