سولر پینل مفت تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 14 اگست سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد اور 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل 10 فیصد معاوضےکی ادائیگی پر ملیں گے، سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ سولر پینلز کی فراہمی سے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہو گی، عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close