وفاقی دارلحکومت میں بڑی پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے علما پر اسلام آباد میں دورانِ محرم خطبات اور تقاریر پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن میں مولانا عبدالعزیز،مولانا عبدالرزاق،قاری وسیم عباسی اور رضوان سیفی شامل ہیں۔علاوہ ازیں علامہ شفا نجفی ،علامہ طاہر اشرف ،مولانا محمد الیاس، عبدالخالق پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے مجموعی طور مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء پر پابندی عائد کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی اسلام آباد پولیس کی سفارش پر عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close