بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

لاڑکانہ(پی این آئی)بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ کا افسوسناک واقعہ۔۔۔سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔گوٹھ نائچ میں بچوں کی لڑائی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں باپ، بیٹا اور 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔4 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ بچوں کی لڑائی کے معاملے پر ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close