لاہور (پی این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سولر پینل سکیم ’’ روشن گھرانہ‘‘ کے تحت صارفین کو صرف 10 فیصد ادائیگی کرنا پڑے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دے دی جس کے تحت صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا جبکہ باقی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا کر دکھایا،پنجاب حکومت عوام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ وفاق نے 200 یونٹ کے ریلیف کی منظوری دی ہے، عوام کیلئے راشن، روٹی کی قیمت میں کمی جیسے کئی منصوبے لائے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں