سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی(پی این آئی)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم شعیب درہ آدم خیل میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا، گرفتار ملزم کے سرپر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم نے خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان کے 16 مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم اغوا برائے تاوان اور فوجی قافلوں پر حملے میں ملوث ہے، ملزم کا بیٹا ذکا اللہ فوج سے مقابلےمیں مارا جاچکا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم محرم الحرام میں جلوس پرخودکش حملہ کراناچاہتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں