غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ، پتھراؤ

کراچی(پی این آئی)غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ، پتھراؤ۔۔۔۔ نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور پتھر بھی برسائے۔ احتجاج نارتھ ناظم آباد ڈی سی آفس کے قریب کے قریب قائم کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کیا گیا۔احتجاج کے باعث کے الیکٹرک انتظامیہ نے دفتر کے دروازے بند کردیئے۔صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے محرم الحرام میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،روزانہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت بھی ہوتی ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو طویل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close