جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے کیوں بند کردیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں جرمن قونصل خانہ سیکیورٹی خدشات کے تحت غیریورپی باشندوں کیلئے بند کردیا گیا۔

جرمن قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانہ سیکیورٹی خدشات کے تحت غیریورپی شہریوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن پاکستانی شہریوں کا ویزہ جاری کیا جا چکا ہے وہ اپنا ویزہ قونصل خانے سے حاصل کر سکتے ہیں، اعلامیے کے مطابق قونصل خانہ تاحکم ثانی غیریورپی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close