طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان

کراچی(پی این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس سے گورنر انیشیوٹیو کے تحت فری اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت ہم میرٹ پر بچوں کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھجوائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں کاؤنسلنگ کے پہلے سیشن میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ سیدعابدی نے 15 ہزار بچے بچیوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھجوایا ہے، ہمیں یہ بات یاد رکھنی ہے کہ ہمیں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی نامزدگی کے وقت اللہ سے یہی دعا کی تھی کہ اللہ مجھ سے ہر سیکٹر میں کام کروائے، آج50ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جارہے ہیں، یہ نوجوان دوران تربیت ہی 200 سے 400ڈالرز ماہانہ کمارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھا بزنس پروپوزل بنانے والے نوجونوں کو قرضہ حسنہ کے طور پر ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے دیے جارہے ہیں ، گورنر ہاؤس سے اب تک 5لاکھ 80 ہزا ر سے زائد مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کیے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close