عاشورہ پر موبائل سروس یا انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں؟اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے مطابق قومی سلامتی کے لیے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب کے پیشگی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی اورمون سون کے دوران سیلاب کے امکان کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی سے متعلق امور اور حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ سمیت سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزکی خدمت اور حفاظت کے لئے ایک ٹیم ہیں۔

محرم الحرام کی حساسیت کا بخوبی اندازہ ہے ہر امر کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ بہت سے عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور ریگو لر رپورٹس بہت اہمیت رکھتی ہیں، ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے پیشگی اطلاع اور اقدامات موثر ثابت ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آر پی اوز ڈی پی اوز کو مجالس کی سیکورٹی خود چیک کرنے ہدایت کی گئی ہے۔

امن وا مان کے قیام کے لئے صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علما ء سے تفصیلی ملاقات کرچکے ہیں۔پولیس افسران کو علما کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کی ہے۔ محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم میں منسٹر بیٹھیں گے، لائیو سٹریمنگ سے ہر جلوس اور مجلس چیک کی جارہی ہے۔ تمام مجالس کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر استعمال کر کے بعض عناصر اسلام اور اسلام مخالف جیسی صورتحال پیدا کردیتے ہیں، حل سوچنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close