کراچی میں فائرنگ، ذمہ دار شخصیت مار دی گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں فائرنگ، ذمہ دار شخصیت مار دی گئی۔۔۔کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول عبد القیوم بلدیاتی زکوٰۃ اور عشر کمیٹی گلبرگ ٹاؤن کا چیئرمین تھا۔پولیس کے مطابق عبدالقیوم کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق نارتھ کراچی میں انڈہ موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے عبدالقیوم نامی شخص کو قتل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول سے ملزمان نے کوئی لوٹ مار نہیں کی بلکہ ٹارگٹ کر کے قریب سے اسے 2 گولیاں ماری ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول عبدالقیوم کی جیب سے وزیٹنگ کارڈ ملا ہے جس کے مطابق عبدالقیوم کا تعلق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فنانس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ بلدیاتی زکوٰۃ اور عشر کمیٹی کا گلبرگ ٹائون کا چیئرمین تھا۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اطراف میں سی سی ٹی وی ویڈیو بھی تلاش کر رہے ہیں۔مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close