ملک میں طوفانی بارش سے تباہی، ہلاکتیں ہو گئیں

ملتان (پی این آئی) ملتان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاںب حق، والد اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ چوک شہیداں نالہ ولی محمد میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث مکان کی کچی چھت بوسیدہ ہوکر گرنے سے گھر کے افراد نیچے دب گئے، ملبے تلے دب جانے سے ماں بیٹی دم توڑ گئیں جب کہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں صائمہ بی بی اور چار سالہ ثانیہ شامل ہیں، 50 سالہ ریاض اور معراج کو زخمی حالت نکال لیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں بارش کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close