لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے تیزرفتاری اورخطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر وارڈن پر لگژری گاڑی چڑھا دی، ٹریفک وارڈن حافظ شہزاد کے روکنے کےباوجودثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سامنےآگئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کےقریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا جب ٹریفک اہلکاروں نےتیزرفتاری پرگاڑی روکنےکا اشارہ کیا۔ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا ، شیشا نہیں کھولا تو حافظ شہزاد نے ساتھی وارڈن کو بھی بلا لیا۔ ملزم کارسوارخود کوسیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا ، سیاہ رنگ کی کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کےخلاف مقدمہ کیلئےاستغاثہ دائرکردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملےکی تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔آج نیوز کے مطابق یاد رہے کہ ثاقب برجیس کے والد برجیس طاہر سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وفاقی وزیررہ چکے ہیں۔سی ٹی او عمارہ کا کہنا ہے کہ خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا خواہ کوئی بھی ہو، اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں