لاہور( پی این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی مری دوسرا گھر ہے۔
جب سے مریم نواز حکومت میں آئیں ہیں انہوں نے مری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ٹورسٹ ٹرین انفراسٹرکچر ہو یا ہسپتال ہوں، مریم نواز مری میں ہر شعبے میں توجہ دے رہی ہیں۔ ہم بہت جلد بی ایچ یوز اور ٹی ایچ کیوز میں دل کی لیبارٹری اور مری کے ہسپتال بہتر کریں گے۔ مری میں بہت جلد سپیشلائزڈ ہسپتال قائم کریں گے۔ مری کو بہت جلد ضلع کا درجہ دیدیا جائے گا۔ مری کے صحافیوں کو فلیٹس بناکر دئیے جائیں، رجسٹرڈ صحافیوں کی لسٹ لاہور بھجوا دیں تو پنجاب حکومت سے مری کے صحافیوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی اور پریس کلب کی جگہ کی بات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں مری پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اگر علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں تو انہیں تنخواہ دی جائے۔ اس حوالے سے میں میڈیا مالکان سے بات کروں گی۔ مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی۔ ہم تمام ڈسٹرکٹ کی طرح مری پریس کلب کو بھی سالانہ گرانٹ دیں گے۔ ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے میں خود بات کروں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں