مسجد کی چھت پر قائم گٹکے کا کارخانہ پکڑاگیا

کراچی (پی این آئی)رضویہ سوسائٹی کے علاقے شاہجہاں آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران مسجد کی چھت پر قائم گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، پولیس آپریشن کے دوران منشیات فروشی، اغوا اور پولیس مقابلے کی متعدد مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ جگہ مسجد انتظامیہ نے کسی اشفاق نامی شخص کو کرائے پر دی تھی، اشفاق نامی شخص نے اپنے گھر کی تقریب کا بہانہ بنا کرجگہ کرائے پر لی تھی بعدازاں اسے گٹکا ماوا کارخانے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔پولیس نے چھت سے گٹکا ماوا بنانے کا سامان اور مشینری برآمد کرلی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارے جارہے ہیں۔

close