200سے 500 یونٹس بجلی استعمال کرنیولے صارفین کیلئے بھی بڑی خوشخبری

لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا ہے۔

بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی بحران کے پیش نظر 2سولر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 50 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر سسٹم دے گی جب کہ 200سے 500 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد رقم دینا ہوگی، 75 فیصد رقم حکومت پنجاب ادا کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سولر سسٹم دینے کے پروگرام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔اسکیموں کے تحت پنجاب حکومت خود سولر سسٹم صارفین کو فراہم کرے گی۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ریلیف کا وعدہ کیا تھا، وعدہ پورا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close