پنجاب میں فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے لیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق یکم سے 12 محرم کے دوران خدمات طلب کی گئیں۔پنجاب بھر میں فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا جوکہ پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق سیکیورٹی میں معاونت کے لیے لکھا گیا۔

close