انٹرنیٹ بند ہو گا یا نہیں ؟ پنجاب حکومت کا اہم بیان جاری

لاہور(پی این آئی)انٹرنیٹ بند ہو گا یا نہیں ؟ پنجاب حکومت کا اہم بیان جاری۔۔۔۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمحرم کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بندکی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پرکسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close