مردان میں دہماکہ، ہلاکتیں ہو گئیں

مردان(پی این آئی )مردان میں دہماکہ، ہلاکتیں ہو گئیں ۔۔۔خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔

 

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق دھماکے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پی او مردان ظہور آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مردان میں پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے رکشہ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار اور رکشہ میں سوار 3 افراد دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

 

ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق بارودی مواد روڈ کنارے پہلے سے نصب تھا، پولیس گاڑی گزرتے ہی دھماکا ہوا۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان میں ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 

جاری کیے گئے بیان میں مشیر اطلاعات نے دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

 

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

تعزیتی بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close