پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں ایک فیصد کی کمی کردی گئی ہے، ٹیکس میں اس ایک فیصد کمی کا اطلاق خیبرپختونخوا بھر میں ہوگا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس میں کمی سے متعلق جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس دو فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔نوٹفکیشن کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی ٹیکس میں کمی کا اطلاق رواں ماہ سے ہی ہوگا۔محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی کرنے کا مقصد جائیداد کی خرید و فروخت کا عمل بڑھانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں