مسافر بس کو حادثہ،بڑا جانی نقصان ہو گیا

مظفر گڑھ (پی این آئی) کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھری بس دوسری بس ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں4 باراتی جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ چوک سرور شہید اڈا حسین شاہ کے قریب پیش آیا ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ،ایک بس کبیر والا سے باراتیوں کو لے کر لیہ جا رہی تھی جس میں 34 افراد سوار تھے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئےاور دوسری بس ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان جا رہی تھی جو حادثے کا شکار ہو گئی زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، حادثہ گاڑیوں کے اوور ٹیک کے باعث پیش آیا ،تھانہ سرور شہید پولیس ،اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،انتظامیہ کی جانب سے نعشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر کے کبیر والا پرائیویٹ ایمبولینس میں روانہ کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close