صحت کارڈ پر علاج کرنیوالے ہسپتالوں نے اربوں روپے بٹور لیے،صحت کارڈ پر کتنے ہزار مریضوں کو سٹنٹ ڈالے گئے؟بڑی خبرآگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں صحت کارڈ پر دل کے مریضوں کے علاج کی مد میں پرائیوٹ ہسپتالوں نےاربوں روپے بٹور لیے۔

حاصل کردہ دستاویز کے مطابق صحت کارڈ پر گزشتہ ساڑھے نو سالوں میں 3 لاکھ 28 ہزار 430 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ پرائیوٹ ہسپتالوں نے دل کے علاج معالجے کی مد میں 17 ارب روپے سے زائد کمائے۔ پرائیوٹ ہسپتالوں میں 80 ہزار 191 دل کے مریضوں کے انجیوگرافی ٹیسٹ کیے گئے۔ پرائیوٹ ہسپتالوں نے انجیو گرافی کر کے ایک ارب86 کروڑ سے زائد کا کلیم حاصل کیا۔ صحت کارڈ پر 57 ہزار 721 مریضوں کو مختلف سائز کے سٹنٹ ڈالے گئے۔ پرائیوٹ ہسپتالوں نے سٹنٹ ڈال کر 12 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کے کلیم حاصل کیے۔صحت کارڈ سے پرائیوٹ ہسپتالوں سے 9 ہزار689 مریضوں کے دل کے آپریشنز کیے گئے۔ پرائیوٹ ہسپتالوں نے صحت کارڈ سے آپریشن کر کے 2 ارب 85 کروڑ سے زائد کے کلیم حاصل کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close