27 بڑے افسران کے تبادلے

اسلام آباد (پی این آ ئی) 27 بڑے افسران کے تبادلے۔۔۔۔۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 27 افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 20 کے کمشنر ریجنل ٹیکس آف بہاولپور قاضی افضل کو چیف ایڈمن پول جبکہ گریڈ 20 کے کمشنر میڈیم ٹیکس پیئر آفس کراچی محمد نصیر کو چیف ایڈمن پول ایف بی آر کراچی تعینات کر دیا گیا۔

 

گریڈ 20 کے کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کراچی ظہور احمد پنہور کو چیف ایڈمن پول اور گریڈ 20 کے چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک کامران اعظم کو چیف ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

 

کمشنر ڈائریکٹر لاء کراچی طارق غنی کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد اور کمشنر انکم ٹیکس سرگودھا محمد عابد کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد جبکہ کمشنر ریجنل ٹیکس لاہور حمیرا مریم کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔کمشنر ریجنل ٹیکس لاہور محمد نوید اختر کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد اور ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کراچی محمد علی کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد جبکہ کمشنر ان لینڈ ریونیو نعیم بابر کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

 

کمشنر ریجنل ٹیکس گوجرانوالہ ذوالقرنین علی شاہین کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد، کمشنر ریجنل ٹیکس کراچی عبدالقادر شیخ کو اینڈمن پول اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

 

الیکشن کمشنر انکم ٹیکس ملتان پیر خالد احمد کو ایڈمن پول اسلام آباد، کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی ایم عاصم خٹک کو اینڈمن پول اسلام آباد جبکہ کمشنر ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ رضی رحمٰن خان کو اینڈمن پول اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔مقبول عامر کو ایڈمن پول ایف بی آر اور چیف ایف بی آر ملک کامران اعظم خان کو ایڈمن پول ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

چیف ایف بی آر پی اے سی خالد حسین جمالی، ڈائریکٹر آڈٹ پوسٹ کلیئرنس سمیع الحق، چیف ایف بی آر عنبرین احمد تارڑ اور چیف ایف بی آر عامر رشید شیخ کو ایڈمن پول ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر نوید اقبال، کلیکٹر کسٹمز ایڈ جوڈیکیشن کوئٹہ محمد احسن خان اور کلیکٹریٹ کسٹمز ایڈ جوڈیکیشن رضا کو ایڈمن پول ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close