ہری پر(پی این آئی) مسافر وین کھائی میں جا گری، 10 افراد ہلاک۔۔۔ چہکائی کے قریب مسافروین کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ مسافر وین میں 17 سے زائد افراد سوار تھے اور گاڑی صوابی میرا سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا لیکن عینی شاہد کا کہنا تھا کہ گاڑی کی گرفتار زیادہ نہیں تھی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ہو سکتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں