لاہور(پی این آئی) پاکستان ریلوے نے بزرگ اور معذور مسافروں کے لیے ٹکٹ میں 50فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان ریلوے کی طرف سے ایک نیا فارم جاری کیا گیا ہے، جسے بھر کر جمع کرانے کے بعد متعلقہ شخص کو مستقبل میں تمام ٹکٹس پر ڈسکائونٹ ملے گا۔رپورٹ کے مطابق مسافروں کی اس فارم میں دی گئی تفصیلات پاکستان ریلوے کے سسٹم میں محفوظ ہو جائیں گی اور جب بھی یہ لوگ گھر بیٹھے آن لائن بھی ٹکٹ خریدیں گے تو خودکار سسٹم ان کے ٹکٹ پر ڈسکائونٹ دے گا۔ دوسری طرف چھٹیوں کے دوران ٹرینوں میں رش سے بچنے کے لیے کراچی سے راولپنڈی کے لیے ’سپیشل سمر ویکیشن ٹرین سروس‘ چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں 5جولائی سے 30جولائی تک چلیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں