المناک حادثہ ، کئی بچوں کی جانیں چلی گئیں، افسوسناک خبر

آواران(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع آواران میں پانی میں ڈوبنے کے باعث پانچ بچے ہلاک ہو گئے۔

لیویز کنٹرول آواران کے انچارج منظور احمد نے بتایا کہ یہ واقعہ آواران کے نواحی علاقے جھاؤ کے علی محمد گوٹھ میں بدھ کو پیش آیا۔ان کا کہنا ہے کہ ’مقامی ٹھیکیدار نے شانک ندی میں سڑک کی تعمیر کی غرض سے گڑھا کھود رکھا تھا جس میں ندی کا پانی جمع ہوگیا۔‘’اس گڑھے میں جمع ہونے والے پانی میں بچے نہا رہے تھے کہ اس دوران ایک بچہ ڈوب گیا جسے بچانے کی کوشش میں باقی چار بچوں کی بھی جان چلی گئی۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’بچوں کی نعشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ان بچوں کی عمریں چھ سے 12 سال کے درمیان ہیں جن میں چار بچیاں جبکہ ایک بچہ ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close