ہیٹ اسٹروک سے مزیدکئی افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ افسوسناک خبر

کراچی (پی این آئی)کراچی میں 21 جون سے یکم جولائی تک ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے آج مزید 4 افراد انتقال کرگئے ہیں، چاروں اموات عباسی شہید اسپتال میں رپورٹ ہوئیں۔محکمہ صحت کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 23 اموات رپورٹ ہوئیں۔سول اسپتال میں اب تک 18 افراد ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ قطر اسپتال میں اب تک 3 مریض ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے جناح اسپتال میں اب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close