پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

لاہور(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت کا اقدام ئین کے بنیادی حقوق کےخلاف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں