موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم، ہلاکتیں ہو گئیں

شیخوپورہ (پی این آئی)شیخوپورہ میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے ۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق امدادی ٹیموں نے تینوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت8 سالہ حسن علی ولد حیدر علی، 30 سالہ حیدر علی ولد ریاست علی اور 60 سالہ ریاست علی ولد غلام قادر ساکنان فتح ریحان کالا خطائی روڈ سے ہوئی ہے جاں بحق افراد میں بیٹا،والد اور دادا شامل ہیں۔

close