ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

پشاور (پی این آئی)پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں سریاب کے علاقے مینگل آباد میں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق اتوار کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر خان ایکسپریس جیسے ہی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو مینگل آباد کے مقام پر اچانک ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے نیچے اتر گئیں۔حادثے کے باعث مسافر خوفزدہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں ریلوے حکام اور پولیس موقع پر پہنچیں۔ریلوے حکام نے فوری طور پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کیا جبکہ ریلوے اسٹیشن اور شہر قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مسافر ٹرین سے اپنا سامان نکال کر گھروں کو چلے گئے جبکہ کچھ نے مسافر خانوں کا رُخ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close