شہری نے پریمیم نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں خریدلی

کراچی (پی این آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کراچی کے مقامی ہوٹل میں کی گئی۔

پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب میں اے ون کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی ،شہری مزمل کریم نے نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے کی خریدلی۔ شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو نمبرپلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔پریمیئم نمبر پلیٹ 786 دو کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، سروش نامی بزنس مین نے 786 کی نمبر پلیٹ خریدی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے سروش کو بھی نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پریمیم نمبر پلیٹس نیلامی کا مقصد الیٹ کلاس نہیں ایک نوبل کاز ہے،لوگ سونے اور دیگر چیزوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، پریمئم نمبر پلیٹس بھی ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے۔شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی، یو اے ای میں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق نیلامی کے پیسوں سے سیلاب زدگان کو گھر بنا کر دیں گے، چیئرمین بھٹونے وزیر اعلی کو کہا کہ ہمیں لوگوں کو گھر بنا کر دینے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close