سرگودھا (پی این آئی)انسان کی سفاکی نے بے زبان مخلوق کو بھی نہ بخشا۔ سرگودھا کے نواحی چک ستائیس میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے مویشیوں کو آگ لگادی۔
لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ایک درجن سے زائد مویشی بچ گئے تاہم اُن کے زخم بھرنے میں وقت لگے گا۔پولیس نے اس گھناؤنے واقعے کا مقدمہ تھانہ بھاگٹانوالہ میں درج کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں