لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹریفک میں پھنسا مریض جاں بحق

نوشہرہ(پی این آئی) لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹریفک میں پھنسا مریض جاں بحق ….نوشہرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسا مریض دم توڑگیا۔نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں 22 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے خلاف حتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے۔ایس ایچ او رشکئی کے مطابق ضلعی انتطامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے مگر مظاہرین نے روڈ کھولنے سے انکار کردیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور ہوائی فائر نگ کی گئی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسوگیس شیلنگ کی۔ایس ایچ او نے بتایاکہ احتجاج کے دوران نوجوان سے پستول برآمد کرلی گئی۔

مسلسل 6 گھنٹے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ اور موٹر وے بلاک ہونے سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ احتجاج کے دوران ٹریفک میں پھنسا ایک مریض بھی مبینہ طور پر جاں بحق ہوگیا۔ ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق قانون ہاتھوں میں لینے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close