بدترین لوڈشیڈنگ جاری، ٹوٹے تار اب تک نا جوڑے جا سکے

کراچی(پی این آئی)بدترین لوڈشیڈنگ جاری، ٹوٹے تار اب تک نا جوڑے جا سکے۔۔۔کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 روز قبل ٹوٹنے والے بجلی کے تاروں کو اب تک نہ جوڑا جاسکا۔2 روز قبل نارتھ کراچی،کورنگی،کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن اور ناظم آباد کے دیگر علاقوں میں ٹوٹنے والے بجلی کے تار جوڑے نہ جاسکے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ متعدد بار شکایات کے باوجود عملہ خراب میٹر اور ٹوٹی تار جوڑنے نہیں پہنچا۔کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق ادارے کے پاس نفری اورگاڑیاں محدودہیں جس کے سبب تاخیر ہورہی ہے، شہر میں 2 روز قبل چلنے والی تیز ہواؤں کے بعد زیادہ شکایات آئیں جنہیں نمٹانے میں دشواری ہے،

کے الیکٹرک حکام محدود گاڑیوں اورکم نفری کا حل تلاش کررہے ہیں۔دوسری جانب شہرکے مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آسکی ہے، ایف بی ایریا، شادمان، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، گڈاپ میں بل ادائیگی والے صارفین بھی بجلی سےمحروم ہیں۔ادھر سرجانی، نیوکراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لسبیلہ، جمشید روڈ، لیاقت آباد، لیاری، سہراب گوٹھ اور صفورہ کے مکین بھی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں جہاں 10سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ شہرکے 70 فیصد علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close