دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

کراچی(پی این آئی) دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی۔۔۔کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرم میں صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10محرم تک رہےگا جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close