لاہور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں آٹے کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کا حکم دیدیا۔
اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ آپریشن کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں،وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک آٹے اور گندم کی مارکیٹ سپلائی کو مزید بہتر بنا رہا ہے، آٹے کی مصنوعی قلت یا قیمت بڑھانے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے، آٹے اور گندم کے وافر ذخائر کے باوجود قیمت میں اضافے کی کوشش غیر فطری ہے، فلور ملز کو گرائنڈنگ عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبروں پر وزارت خزانہ کا ردعمل بھی آگیا ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت متعدد اضلاع میں آٹے کی سپلائی بڑھائی گئی ہے، آٹے کی سپلائی بڑھانے سے قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں