پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ کرنیوالے اپوزیشن اراکین کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے آج بجٹ اجلاس کے دوران نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو پر 11 اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے 11 اراکین پنجاب اسمبلی کا 15 سیشن ڈیز کے لیے ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا ،معطل ہونے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے ذوالفقار علی، شہباز احمد، محمد عاطف، طیب راشد، امتیاز محمود، حافظ فرحت عباس، چوہدری محمد اعجاز شفیع، رانا اورنگ زیب، شعیب امیر، اسامہ اصغر علی گجر اور اسد عباس شامل ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ان اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں گالم گلوچ اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کر کے ایوان کا تقدس مجروح کیا۔

close