گندم کی قیمت میں اضافہ؟ پنجاب حکومت نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی جانب سے گندم کی قیمت میں اضافے کی تردید کردی گئی۔

اپنے حالیہ بیان میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، گندم کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ وزیر خوارک پنجاب کا کہنا تھا کہ آٹے کی سپلائی میں نہ کوئی کمی آئی اور نہ ہونے دی جائے گی۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آٹے کی سپلائی میں مصنوعی اضافے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے عوام تک آٹے کی بلاتعطل اور سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close