9مئی واقعات، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے 9مئی واقعات سمیت دیگر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کابینہ اجلاس میں سمری پیش اور منظوری کرائی جائے گی ،9مئی واقعات سے رجیم کی تبدیلی تک کی سمری تیار کرلی گئی، سمری کابینہ سے منظوری کے بعد جوڈیشری سے کمیشن کی درخواست کی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں 9مئی واقعات سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا معاملہ بھی شامل کیا ہے،فارم 45اور47کا ایشو بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔

close