کراچی، بس پل کی دیوار سے ٹکرا گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی، بس پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔۔۔کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلوچ کالونی پل کی دیوار سے بس ٹکرا گئی، بس میں ریسٹورنٹ کے 20 ملازم سوار تھے، حادثے میں 1 جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ کے ملازمین سے بھری ہوئی بس شاہراہ فیصل پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بلوچ کالونی پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔حادثے میں بس کا اگلا حصہ شدید متاثر ہوا، ڈرائیور بھی بس میں پھنس گیا جسے ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں نکالا۔حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی۔ٹریفک پولیس نے ہیوی ریکوری مشینری کی مدد سے بس کو نکالا اور تھانے منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا یا کسی اور کی اس حوالے سے جلد رپورٹ سامنے لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close