عوام کیلئے بری خبر، ٹریفک چالانز پر بھی ٹیکس لگ گیا

لاہور(پی این آئی) صوبہ پنجاب میں شہریوں کے ٹریفک چالان کی ادائیگی پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 15روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد اب ہر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانے کے ساتھ اضافی پندرہ روپے ادا کرنے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2ہزار روپے جرمانہ ہے ، جو اس ٹیکس کے نفاذ کے بعد 2ہزار 15 اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، نیا لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹس پر بھی 15روپے ٹیکس لاگو ہو گا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 15روپے ٹیکس نافذ کرنے سے محکمے کو سالانہ 16کروڑ روپے کی اضافی آمدنی ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دورن ٹریفک پولیس پنجاب کی طرف سے ایک کروڑ سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے۔روپے ہو جائے گا۔ اس ٹیکس کا نفاظ لرنر لائسنس پر بھی ہو گا، جس کی فیس 500روپے تھی جو اب بڑھ کر 515روپے ہو جائے گی۔

close