لاکھوں بٹورنے والی پکڑی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)لاکھوں بٹورنے والی پکڑی گئی۔۔۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے، جس نے معصوم شہری کو دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اس سے لاکھوں روپے بٹورے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمہ پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئی تھی۔ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں، جسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close