بجلی اور گیس کے بعد پانی کے میٹرز لگانے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر نئی پانی کی پالیسی تیار کر لی گئی۔

نئی پانی کی پالیسی کے تحت پانی فروخت کرنے والوں اور زیرِزمین استعمال کرنے والوں کے لیے میٹر نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجلی کی طرح پانی کیلئے بھی میٹر لگیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ے کہ زمین سے پانی نکالنے، استعمال اور فروخت کو شہری حکومت مانیٹر کرے گی، اس کا اطلاق کراچی ڈویژن اور اس کے اطراف کے علاقوں پر لاگو ہو گا۔اس نئی پانی کی پالیسی میں کارپوریشنز، تجارتی استعمال، بوٹلنگ، پیکجنگ، تعلیمی ادارے، ہوٹل، ریستوران، مینوفیکچرنگ، پروسسینگ، سوسائٹیز، کوآپریٹو سوسائٹیز بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کا اطلاق رہائشی کمپلیکس، اپارٹمنٹس، فلیٹس، ہائی رائز بلڈنگس پر بھی ہو گا، صرف انفرادی رہائشی مکانات پر زیرِ زمین پانی کا استعمال مفت ہو گا۔

close