ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

لاہور(پی این آئی)لاہورکے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری تلملا اٹھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 400 میگا واٹ کےقریب ہے۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے فیڈر ٹرپ ہوجاتے ہیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس بجلی کی کمی نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close