شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

لاہور(پی این آئی) شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔۔۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 400میگاواٹ کے قریب ہے۔دوسری جانب ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے فیڈر ٹرپ ہو جاتے ہیں،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس بجلی کی کمی نہیں ۔۔۔۔

close