گیس سلنڈردھماکہ ، بڑا جانی نقصان ہوگیا

مانسہرہ(پی این آئی)مانسہرہ کے نواحی علاقہ لساں نواب میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں ہوگئے۔مانسہرہ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے گھر میں مقیم 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں ہوگئے ہیں جبکہ 1 شخص شدید زخمی بھی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران سرد خانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔شہر میں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں 3 روز کے دوران 300 لاشیں لائی گئیں۔ سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 روز میں 300 افراد کی میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں لائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سہراب گوٹھ، کورنگی اور میٹھادر میں 3 سرد خانے قائم ہیں۔سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران 423 افراد کی میتیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ایدھی فاونٔڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیادہ تر لائی جانے والی میتیں ورثاء کے ساتھ تھیں، نامعلوم میتیں کم تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close