اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات خالد احسان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 2023 کے امتحانات کے نتائج میں تبدیلیوں اور بدانتظامی کے الزامات منظر عام پر آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر میٹرک بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر خالد احسان کو عہدے سے ہٹا کر معطل کر دیا ہے۔ کمیٹی کی سفارش پر سابق ناظم امتحانات عمران بٹ کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close